بلونت سنگھ جون 1921ء میں ضلع گوجرانوالہ موضع بہلول، مغربی پنجاب (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں کے پریپریٹری اسکول میں ہوئی۔ ان کے والد لال سنگھ دہرہ دون کے ملٹری کالج میں لکچرر تھے۔ کچھ برسوں بعد انہیں بھی والد کے پاس دہرہ دون جانا پرا۔ یہیں سے انھوں نے میٹرک کیا۔ بعد میں الہ آباد یونی ورسٹی سے ایف۔اے اور پھر اس کے بعد یہیں سے بی۔اے سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا۔ 1948ء میں ان کی شادی ہوئی۔ لیکن بعض وجوہ کی بنا پر ایک سال بعد ہی طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کے بقول دوسری شادی اکیس برس بعد منجھو سے ہوئی۔ جن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی۔ ان کی دوسری بیوی ان سے 25 سال چھوٹی تھی۔ بلونت سنگھ جولائی 1948ء سے جنوری 1950ء تک پبلی کیشنز ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے رسائل 'آجکل'، 'بساطِ عالم' اور 'نونہال' کے ادارتی عملے سے وابستہ رہے۔ ملازمت سے استعفیٰ دینے کے بعد مستقل طور پر الہ آباد منتقل ہو گئے۔ اسی زمانے میں ان کے والد کا انتقال بھی ہو گیا۔ ابتدا میں والد ک... See more
بلونت سنگھ جون 1921ء میں ضلع گوجرانوالہ موضع بہلول، مغربی پنجاب (پاکستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم آبائی گاؤں کے پریپریٹری اسکول میں ہوئی۔ ان کے والد لال سنگھ دہرہ دون کے ملٹری کالج میں لکچرر تھے۔ کچھ برسوں بعد انہیں بھی والد کے پاس دہرہ دون جانا پرا۔ یہیں سے انھوں نے میٹرک کیا۔ بعد میں الہ آباد یونی ورسٹی سے ایف۔اے اور پھر اس کے بعد یہیں سے بی۔اے سیکنڈ ڈویژن میں پاس کیا۔ 1948ء میں ان کی شادی ہوئی۔ لیکن بعض وجوہ کی بنا پر ایک سال بعد ہی طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر گوپی چند نارنگ کے بقول دوسری شادی اکیس برس بعد منجھو سے ہوئی۔ جن سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہوئی۔ ان کی دوسری بیوی ان سے 25 سال چھوٹی تھی۔ بلونت سنگھ جولائی 1948ء سے جنوری 1950ء تک پبلی کیشنز ڈویژن، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے رسائل 'آجکل'، 'بساطِ عالم' اور 'نونہال' کے ادارتی عملے سے وابستہ رہے۔ ملازمت سے استعفیٰ دینے کے بعد مستقل طور پر الہ آباد منتقل ہو گئے۔ اسی زمانے میں ان کے والد کا انتقال بھی ہو گیا۔ ابتدا میں والد کے قائم کردہ "امپیریل ہوٹل" کو سنبھالا۔ لیکن بعد میں عدم توجہی کے باعث ہوٹل کو فروخت کر دیا۔