معجم الفاظ القرآن کتاب میں قرآن مجید کے ہر رکوع میں آنے والے صرف نئے الفاظ اور ان کا ترجمہ ( بمع گرامر) کیا گیا ہے اور پورے قرآن مجید میں یہ لفظ جتنی مرتبہ استعمال ہوا وہ تعداد بھی لکھ دی گئی ہے ۔ کل الفاظ کی تعداد 11,355 ہے اور ایک صفحہ میں تقریبا 32 الفاظ دیئے ہوۓ ہیں۔ اگر آپ روزانہ ایک صفحہ کا ترجمہ یادکر لیں تو 355 دنوں میں (یعنی ایک سال میں) مکمل قرآن مجید کا ترجمہ یادکر لیں گے اور جب بھی آپ قرآن مجید کی تلاوت کریں گے تو ان الفاظ کا ترجمہ آپ کے ذہن میں ہوگا ۔ کیونکہ یہ الفاظ بار بار آئیں گے اور قرآن مجید کا ہر لفظ ایک بار اس کتاب میں آچکا ہے اس لیے آپ کو مکمل قرآن مجید کا تر جمہ یاد ہوسکتا ہے