Bayan Meeruthi was a 19th century senior most poet, excellent journalist and a good essayist. He was primarily a writer and poet and had no mental attachment to anything other than poetry and prose. He wrote poetry in both Urdu and Persian languages. He belongs to that era of Urdu poetry, which was a mixture of ancient and modern./بیان میرٹھی انیسویں صدی کے ایک استاد شاعر، بہترین صحافی اور اچھے انشاء پرداز تھے۔ بنیادی طور پر وہ ادیب اور شاعر تھے اور انھیں شعر گوئی اور نثرنگاری کے علاوہ اور کسی چیز سے ذہنی لگاؤ نہیں تھا۔ وہ اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ وہ اردو شاعری کے اس دور سے تعلق رکھتے ہیں، جس میں قدیم و جدید کی آمیزش تھی۔ بیان نے روایت کا پورا پورا لحاظ رکھتے ہوئے غزلیں، نعت، مراثی، قصائد، سہرے، قطعات اور رباعیات کہی ہیں اور شاعری کے بدلتے ہوئے رجحانات کو اپنا کر جدید قسم کی نظمیں بھی لکھی ہیں۔