مائل خیرآبادی کاشمار ان ادیبوں میں سرِ فہرست ہوتا ہے جنھوں نے بچوں کی نفسیات کے مطابق نہایت آسان اور دلچسپ زبان میں چھوٹی چھوٹی کہانیاں لکھی ہیں، جو بچوں کی مذہبی اور اخلاقی تربیت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ان سے بچوں کو جہاں دینی معلومات فراہم ہوتی ہیں، وہیں روز مرہ کے کاموں کو ادب وسلیقہ سے انجام دینے کا ہنر اور بنیادی اخلاقی تعلیمات مثلاً اللہ کی عظمت، رسول اللہ ﷺ سے محبت، اساتذہ کا ادب، بڑوں کا احترام، ساتھیوں کے ساتھ میل جول، کھانے پینے کے آداب وغیرہ بھی ان کے دماغ میں گھر کرلیتی ہے۔ وہائٹ ڈاٹ پبلشرز نے مائل خیرآبادی کی ان کہانیوں کو ایک نئے رنگ و آہنگ کے ساتھ شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’موٹا بادشاہ‘‘ اور "الو ملو اور ہم " مائل خیرآبادی کی ایسی ہی متعدد کہانیوں کا مجموعہ جو بچوں کی تربیت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ ہم نے تصویری خاکوں سے مزین کرکے ان کہانیوں کو مزید دلچسپ بنانے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ ہماری یہ پیش کش قارئین کو پسند آئیگی۔