فنگرپرنٹس جاسوسی دنیا کے بےتاج بادشاہ ابن صفی کی ادبی خدمات اور فکرو زباں پر بہترین تحقیق. گذشتہ پندرہ بیس برس میں ابن صفی کی ناول نگاری کے مختلف پہلوؤں، کردار نگاری، منظر نگاری، زبان کی شیرینی وغیرہ پر کافی تنقیدی و توصیفی کام ہوچکا ہےاور اس شہرۂ آفاق مصنف پر ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کی جاچکی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ کتاب انفرادیت کی حامل ہے کہ اس میں تنقیدی مضامین شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کی سب سے بڑی کشش جاسوس دنیا اور نکہت الہ آباد سے شائع ناولوں کے وہ سر اوراق ہیں جو تقریبا نایاب ہیں اور جن کی اس مصنف کے پرستاروں کو کافی عرصے سے تلاش تھی۔ ان سر اوراق کو کافی محنت سے فوٹو شاپ کے ذریعے قابل اشاعت بنایا گیا ہے۔ دوسری اہم بات یہ کہ ان ناولوں سے ان اقتباسات کو منتخب کیا گیا ہے جن سے اس عظیم مصنف کے فلسفے، زبان کی شیرینی اور طنزومزاح کا اظہار ہوتا یے جو اب تک کسی بھی جاسوسی ناول نگار کے یہاں عنقا ہیں۔ ان ناولوں کے پہلے ایڈیشنز کی قیمت، صفحات کی تعداد اور کرداروں کا ڈیٹا بیس اس کتاب کی ت... See more
فنگرپرنٹس جاسوسی دنیا کے بےتاج بادشاہ ابن صفی کی ادبی خدمات اور فکرو زباں پر بہترین تحقیق. گذشتہ پندرہ بیس برس میں ابن صفی کی ناول نگاری کے مختلف پہلوؤں، کردار نگاری، منظر نگاری، زبان کی شیرینی وغیرہ پر کافی تنقیدی و توصیفی کام ہوچکا ہےاور اس شہرۂ آفاق مصنف پر ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کی جاچکی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ کتاب انفرادیت کی حامل ہے کہ اس میں تنقیدی مضامین شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کی سب سے بڑی کشش جاسوس دنیا اور نکہت الہ آباد سے شائع ناولوں کے وہ سر اوراق ہیں جو تقریبا نایاب ہیں اور جن کی اس مصنف کے پرستاروں کو کافی عرصے سے تلاش تھی۔ ان سر اوراق کو کافی محنت سے فوٹو شاپ کے ذریعے قابل اشاعت بنایا گیا ہے۔ دوسری اہم بات یہ کہ ان ناولوں سے ان اقتباسات کو منتخب کیا گیا ہے جن سے اس عظیم مصنف کے فلسفے، زبان کی شیرینی اور طنزومزاح کا اظہار ہوتا یے جو اب تک کسی بھی جاسوسی ناول نگار کے یہاں عنقا ہیں۔ ان ناولوں کے پہلے ایڈیشنز کی قیمت، صفحات کی تعداد اور کرداروں کا ڈیٹا بیس اس کتاب کی تیسری خصوصیت ہے۔دیگر خصوصیات میں ایک اہم بات یہ کہ اس میں ہندوستان میں جاسوسی ناول نگاری کی تارخ کا اہم باب بھی شامل ہے۔